پَیدائش 11:48-16
پَیدائش 11:48-16 URD
اور اِسرائیل نے یُوسفؔ سے کہا مُجھے تو خیال بھی نہ تھا کہ تیرا مُنہ دیکھُوں گا لیکن خُدا نے تیری اَولاد بھی مُجھے دِکھائی۔ اور یُوسفؔ اُن کو اپنے گُھٹنوں کے بیچ سے ہٹا کر مُنہ کے بل زمِین تک جُھکا۔ اور یُوسفؔ اُن دونوں کو لے کر یعنی اِفرائِیمؔ کو اپنے دہنے ہاتھ سے اِسرائیلؔ کے بائیں ہاتھ کے مُقابِل اور مُنّسیؔ کو اپنے بائیں ہاتھ سے اِسرائیلؔ کے دہنے ہاتھ کے مُقابِل کر کے اُن کو اُس کے نزدِیک لایا۔ اور اِسرائیلؔ نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر اِفرائِیمؔ کے سر پر جو چھوٹا تھا اور بایاں ہاتھ مُنّسیؔ کے سر پر رکھ دِیا۔ اُس نے جان بُوجھ کر اپنے ہاتھ یُوں رکھّے کیونکہ پہلوٹھا تو مُنّسیؔ ہی تھا۔ اور اُس نے یُوسفؔ کو برکت دی اور کہا کہ خُدا جِس کے سامنے میرے باپ ابرہامؔ اور اِضحاقؔ نے اپنا دَور پُورا کِیا۔ وہ خُدا جِس نے ساری عُمر آج کے دِن تک میری پاسبانی کی۔ اور وہ فرِشتہ جِس نے مُجھے سب بلاؤں سے بچایا اِن لڑکوں کو برکت دے اور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرہامؔ اور اِضحاقؔ کا نام ہے اُسی سے یہ نامزد ہوں! اور زمِین پر نِہایت کثرت سے بڑھ جائیں۔

