اور فِرعونؔ کے محل میں اِس بات کا ذِکر ہُؤا کہ یُوسفؔ کے بھائی آئے ہیں اور اِس سے فِرعونؔ اور اُس کے نوکر چاکر بُہت خُوش ہُوئے۔ اور فرِعونؔ نے یُوسفؔ سے کہا کہ اپنے بھائِیوں سے کہہ تُم یہ کام کرو کہ اپنے جانوروں کو لاد کر مُلکِ کنعانؔ کو چلے جاؤ۔ اور اپنے باپ کو اور اپنے اپنے گھرانے کو لے کر میرے پاس آ جاؤ اور جو کُچھ مُلکِ مِصرؔ میں اچھّے سے اچھّا ہے وہ مَیں تُم کو دُوں گا اور تُم اِس مُلک کی عُمدہ عُمدہ چِیزیں کھانا۔ تُجھے حُکم مِل گیا ہے کہ اُن سے کہے تُم یہ کرو کہ اپنے بال بچّوں اور اپنی بِیویوں کے لِئے مُلکِ مِصرؔ سے اپنے ساتھ گاڑِیاں لے جاؤ اور اپنے باپ کو بھی ساتھ لے کر چلے آؤ۔ اور اپنے اسباب کا کُچھ افسوس نہ کرنا کیونکہ مُلکِ مِصرؔ کی سب اچھّی چِیزیں تُمہارے لِئے ہیں۔
پڑھیں پَیدائش 45
سنیں پَیدائش 45
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: پَیدائش 16:45-20
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos