اور قائِنؔ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے حنُوؔک پَیدا ہُؤا اور اُس نے ایک شہر بسایا اور اُس کا نام اپنے بیٹے کے نام پر حنُوکؔ رکھّا۔ اور حنُوکؔ سے عیراؔد پَیدا ہُؤا اور عیرادؔ سے محویاؔایل پَیدا ہُؤا اور محویااؔیل سے متوسا ایلؔ پَیدا ہُؤا اور متوسا ایلؔ سے لمکؔ پَیدا ہُؤا۔ اور لمکؔ دو عَورتیں بیاہ لایا۔ ایک کا نام عدّہؔ اور دُوسری کا نام ضِلّہ ؔتھا۔ اور عدّہؔ کے یابلؔ پَیدا ہُؤا۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خَیموں میں رہتے اور جانور پالتے ہیں۔ اور اُس کے بھائی کا نام یوبلؔ تھا۔ وہ بِین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔ اور ضِلّہؔ کے بھی توبلقائِنؔ پَیدا ہُؤا جو پِیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نعمہ توبلقائِنؔ کی بہن تھی۔ اور لمکؔ نے اپنی بِیویوں سے کہا کہ اَے عدّہؔ اور ضِلّہؔ میری بات سُنو اَے لمکؔ کی بِیویو میرے سخن پر کان لگاؤ۔ مَیں نے ایک مَرد کو جِس نے مُجھے زخمی کِیا مار ڈالا اور ایک جوان کو جِس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔ اگر قائِنؔ کا بدلہ سات گُنا لِیا جائے گا تو لمکؔ کا ستّر اور سات گُنا۔ اور آدمؔ پِھر اپنی بِیوی کے پاس گیا اور اُس کے ایک اَور بیٹا ہُؤا اور اُس کا نام سیتؔ رکھّا اور وہ کہنے لگی کہ خُدا نے ہابلؔ کے عِوض جِس کو قائِنؔ نے قتل کِیا مُجھے دُوسرا فرزند دِیا۔ اور سیتؔ کے ہاں بھی ایک بیٹا پَیدا ہُؤا جِس کا نام اُس نے انُوس رکھّا۔ اُس وقت سے لوگ یہوواؔہ کا نام لے کر دُعا کرنے لگے۔
پڑھیں پَیدائش 4
سنیں پَیدائش 4
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: پَیدائش 17:4-26
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos