پَیدائش 1:36-19

پَیدائش 1:36-19 URD

اور عیسوؔ یعنی ادُومؔ کا نسب نامہ یہ ہے۔ عیسوؔ کنعانی لڑکیوں میں سے حِتّی اَیلونؔ کی بیٹی عدّہؔ کو اور حوی صؔبعون کی نواسی اور عنہؔ کی بیٹی اُہلیبامہؔ کو۔ اور اِسمٰعیلؔ کی بیٹی اور نبایوتؔ کی بہن بشامہؔ کو بیاہ لایا۔ اور عیسوؔ سے عدّہؔ کے اِلیفزؔ پَیدا ہُؤا اور بشامہؔ کے رعوایلؔ پَیدا ہُؤا۔ اور اُہلیبامہؔ کے یعوسؔ اور یعلامؔ اور قورحؔ پَیدا ہُوئے۔ یہ عیسوؔ کے بیٹے ہیں جو مُلکِ کنعانؔ میں پَیدا ہُوئے۔ اور عیسوؔ اپنی بِیویوں اور بیٹے بیٹِیوں اور اپنے گھر کے سب نوکر چاکروں اور اپنے چَوپایوں اور تمام جانوروں اور اپنے سب مال اسباب کو جو اُس نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کِیا تھا لے کر اپنے بھائی یعقُوبؔ کے پاس سے ایک دُوسرے مُلک کو چلا گیا۔ کیونکہ اُن کے پاس اِس قدر سامان ہو گیا تھا کہ وہ ایک جگہ رہ نہیں سکتے تھے اور اُن کے چَوپایوں کی کثرت کے سبب سے اُس زمِین میں جہاں اُن کا قیام تھا گنجایش نہ تھی۔ پس عیسوؔ جِسے ادُومؔ بھی کہتے ہیں کوہِ شعیرؔ میں رہنے لگا۔ اور عیسوؔ کا جو کوہِ شعیرؔ کے ادُومیوں کا باپ ہے یہ نسب نامہ ہے۔ عیسوؔ کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ الیِفزؔ عیسوؔ کی بِیوی عدّہؔ کا بیٹا اور رعوایلؔ عیسوؔ کی بِیوی بشامہؔ کا بیٹا۔ الیِفزؔ کے بیٹے تیمانؔ اور اومرؔ اور صفو ؔاور جعتامؔ اور قنزؔ تھے۔ اور تِمنعؔ عیسوؔ کے بیٹے الیِفزؔ کی حرم تھی اور الیِفزؔ سے اُس کے عمالیقؔ پَیدا ہُؤا۔ سو عیسوؔ کی بِیوی عدّہؔ کے بیٹے یہ تھے۔ رعوایلؔ کے بیٹے یہ ہیں۔ نحتؔ اور زارحؔ اور سمّہؔ اور مِزّہؔ۔ یہ عیسوؔ کی بِیوی بشامہؔ کے بیٹے تھے۔ اور اُہلیبامہؔ کے بیٹے جو عنہؔ کی بیٹی صِبعونؔ کی نواسی اور عیسوؔ کی بِیوی تھی یہ ہیں۔ عیسوؔ سے اُس کے یعُوسؔ اور یعلامؔ اور قورحؔ پَیدا ہُوئے۔ اور عیسوؔ کی اَولاد میں جو رئِیس تھے سو یہ ہیں۔ عیسوؔ کے پہلوٹھے بیٹے الِیفزؔ کی اَولاد میں رئِیس تیمانؔ رئِیس اومرؔ رئِیس صفو رؔئِیس قَنزؔ۔ رئِیس قورحؔ رئِیس جعتامؔ رئِیس عمالیقؔ۔ یہ وہ رئِیس ہیں جو الیِفزؔ سے مُلکِ ادُومؔ میں پَیدا ہُوئے اور عدّہؔ کے فرزند تھے۔ اور رعوایلؔ بن عیسوؔ کے بیٹے یہ ہیں۔ رئِیس نحتؔ رئِیس زارحؔ رئِیس سمّہؔ رئِیس مِزّہؔ۔ یہ وہ رئِیس ہیں جو رعوایلؔ سے مُلکِ ادُومؔ میں پَیدا ہُوئے اور عیسوؔ کی بِیوی بشامہؔ کے فرزند تھے۔ اور عیسوؔ کی بِیوی اُہلیبامہؔ کی اَولاد یہ ہیں رئِیس یعُوسؔ رئِیس یعلامؔ رئِیس قورحؔ۔ یہ وہ رئِیس ہیں جو عیسوؔ کی بِیوی اُہلیبامہؔ بِنت عنہؔ کے فرزند تھے۔ سو عیسوؔ یعنی ادُومؔ کی اَولاد اور اُن کے رئِیس یہ ہیں۔