YouVersion Logo
تلاش

پَیدائش 4:33-11

پَیدائش 4:33-11 URD

اور عیسوؔ اُس سے مِلنے کو دَوڑا اور اُس سے بغل گِیر ہُؤا اور اُسے گلے لگایا اور چُوما اور وہ دونوں روئے۔ پِھر اُس نے آنکھیں اُٹھائِیں اور عَورتوں اور بچّوں کو دیکھا اور کہا کہ یہ تیرے ساتھ کَون ہیں؟ اُس نے کہا یہ وہ بچّے ہیں جو خُدا نے تیرے خادِم کو عنایت کِئے ہیں۔ تب لَونڈیاں اور اُن کے بچّے نزدِیک آئے اور اپنے آپ کو جُھکایا۔ پِھر لیاہؔ اپنے بچّوں کے ساتھ نزدِیک آئی اور وہ جُھکے۔ آخِر کو یُوسفؔ اور راخِلؔ پاس آئے اور اُنہوں نے اپنے آپ کو جُھکایا۔ پِھر اُس نے کہا کہ اُس بڑے غول سے جو مُجھے مِلا تیرا کیا مطلب ہے؟ اُس نے کہا یہ کہ مَیں اپنے خُداوند کی نظر میں مقبُول ٹھہرُوں۔ تب عیسوؔ نے کہا میرے پاس بُہت ہے۔ سو اَے میرے بھائی جو تیرا ہے وہ تیرا ہی رہے۔ یعقُوبؔ نے کہا نہیں اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہُوئی ہے تو میرا نذرانہ میرے ہاتھ سے قبُول کر کیونکہ مَیں نے تو تیرا مُنہ اَیسا دیکھا جَیسا کوئی خُدا کا مُنہ دیکھتا ہے اور تُو مُجھ سے راضی ہُؤا۔ سو میرا نذرانہ جو تیرے حضُور پیش ہُؤا اُسے قبُول کر لے کیونکہ خُدا نے مُجھ پر بڑا فضل کِیا ہے اور میرے پاس سب کُچھ ہے۔ غرض اُس نے اُسے مجبور کِیا تب اُس نے اُسے لے لِیا۔