YouVersion Logo
تلاش

پَیدائش 5:27-13

پَیدائش 5:27-13 URD

اور جب اِضحاقؔ اپنے بیٹے عیسوؔ سے باتیں کر رہا تھا تو رِبقہؔ سُن رہی تھی اور عیسوؔ جنگل کو نِکل گیا کہ شِکار مار کر لائے۔ تب رِبقہؔ نے اپنے بیٹے یعقُوبؔ سے کہا کہ دیکھ مَیں نے تیرے باپ کو تیرے بھائی عیسوؔ سے یہ کہتے سُنا کہ میرے لِئے شِکار مار کر لذِیذ کھانا میرے واسطے تیّار کر تاکہ مَیں کھاؤں اور اپنے مَرنے سے پیشتر خُداوند کے آگے تُجھے دُعا دُوں۔ سو اَے میرے بیٹے اِس حُکم کے مُطابِق جو مَیں تُجھے دیتی ہُوں میری بات کو مان۔ اور جا کر ریوڑ میں سے بکری کے دو اچھّے اچھّے بچّے مُجھے لا دے اور مَیں اُن کو لے کر تیرے باپ کے لِئے اُس کی حسبِ پسند لذِیذ کھانا تیّار کر دُوں گی۔ اور تُو اُسے اپنے باپ کے آگے لے جانا تاکہ وہ کھائے اور اپنے مَرنے سے پیشتر تُجھے دُعا دے۔ تب یعقُوبؔ نے اپنی ماں رِبقہؔ سے کہا دیکھ میرے بھائی عیسوؔ کے جِسم پر بال ہیں اور میرا جِسم صاف ہے۔ شاید میرا باپ مُجھے ٹٹولے تو مَیں اُس کی نظر میں دغاباز ٹھہرُوں گا اور برکت نہیں بلکہ لَعنت کماؤں گا۔ اُس کی ماں نے اُسے کہا اَے میرے بیٹے! تیری لَعنت مُجھ پر آئے۔ تُو صِرف میری بات مان اور جا کر وہ بچّے مُجھے لا دے۔