YouVersion Logo
تلاش

عزرا 1:1-4

عزرا 1:1-4 URD

اور شاہِ فارِؔس خورس کی سلطنت کے پہلے سال میں اِس لِئے کہ خُداوند کا کلام جو یرمیاؔہ کی زُبانی آیا تھا پُورا ہو خُداوند نے شاہِ فارِس خورس کا دِل اُبھارا۔ سو اُس نے اپنی تمام مُملکت میں مُنادی کرائی اور اِس مضمُون کا فرمان بھی لِکھا کہ شاہِ فارِؔس خورس یُوں فرماتا ہے کہ خُداوند آسمان کے خُدا نے زمِین کی سب مُملکتیں مُجھے بخشی ہیں اور مُجھے تاکِید کی ہے کہ مَیں یروشلیِم میں جو یہُوداؔہ میں ہے اُس کے لِئے ایک مسکن بناؤُں۔ پس تُمہارے درمِیان جو کوئی اُس کی ساری قَوم میں سے ہو اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہو اور وہ یروشلیِم کو جو یہُوداؔہ میں ہے جائے اور خُداوند اِسرائیل کے خُدا کا گھر جو یروشلیِم میں ہے بنائے (خُدا وُہی ہے)۔ اور جو کوئی کِسی جگہ جہاں اُس نے قیام کِیا باقی رہا ہو تو اُسی جگہ کے لوگ چاندی اور سونے اور مال اور مواشی سے اُس کی مدد کریں اور عِلاوہ اِس کے وہ خُدا کے گھر کے لِئے جو یروشلیِم میں ہے رضا کے ہدئے دیں۔

پڑھیں عزرا 1

سنیں عزرا 1