اور شاہِ فارِؔس خورس کی سلطنت کے پہلے سال میں اِس لِئے کہ خُداوند کا کلام جو یرمیاؔہ کی زُبانی آیا تھا پُورا ہو خُداوند نے شاہِ فارِس خورس کا دِل اُبھارا۔ سو اُس نے اپنی تمام مُملکت میں مُنادی کرائی اور اِس مضمُون کا فرمان بھی لِکھا کہ شاہِ فارِؔس خورس یُوں فرماتا ہے کہ خُداوند آسمان کے خُدا نے زمِین کی سب مُملکتیں مُجھے بخشی ہیں اور مُجھے تاکِید کی ہے کہ مَیں یروشلیِم میں جو یہُوداؔہ میں ہے اُس کے لِئے ایک مسکن بناؤُں۔ پس تُمہارے درمِیان جو کوئی اُس کی ساری قَوم میں سے ہو اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہو اور وہ یروشلیِم کو جو یہُوداؔہ میں ہے جائے اور خُداوند اِسرائیل کے خُدا کا گھر جو یروشلیِم میں ہے بنائے (خُدا وُہی ہے)۔
پڑھیں عزرا 1
سنیں عزرا 1
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: عزرا 1:1-3
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos