اور خُداوند نے مُوسیٰؔ کو فرمایا۔ بنی اِسرائیل سے یہ کہنا کہ میرے لِئے نذر لائیں اور تُم اُن ہی سے میری نذر لینا جو اپنے دِل کی خُوشی سے دیں۔ اور جِن چِیزوں کی نذر تُم کو اُن سے لینی ہے وہ یہ ہیں:- سونا اور چاندی اور پِیتل۔ اور آسمانی اور ارغَوانی اور سُرخ رنگ کا کپڑا اور بارِیک کتان اور بکری کی پشم۔ اور مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالیں اور تخس کی کھالیں اور کِیکر کی لکڑی۔ اور چراغ کے لِئے تیل اور مَسح کرنے کے تیل کے لِئے اور خُوشبُودار بخُور کے لِئے مصالِح۔ اور سنگِ سُلیمانی اور افُود اور سِینہ بند میں جڑنے کے نگینے۔ اور وہ میرے لِئے ایک مَقدِس بنائیں تاکہ مَیں اُن کے درمیان سکُونت کرُوں۔ اور مسکن اور اُس کے سارے سامان کا جو نمُونہ مَیں تُجھے دِکھاؤُں ٹھیک اُسی کے مُطابِق تُم اُسے بنانا۔
پڑھیں خرُوج 25
سنیں خرُوج 25
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: خرُوج 1:25-9
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos