YouVersion Logo
تلاش

خرُوج 15:2-22

خرُوج 15:2-22 URD

جب فرِعونؔ نے یہ سُنا تو چاہا کہ مُوسیٰؔ کو قتل کرے پر مُوسیٰؔ فرِعونؔ کے حضُور سے بھاگ کر مُلکِ مِدیاؔن میں جا بسا۔ وہاں وہ ایک کُنوئیں کے نزدِیک بَیٹھا تھا۔ اور مِدیاؔن کے کاہِن کی سات بیٹیاں تِھیں۔ وہ آئِیں اور پانی بھر بھر کر کٹھروں میں ڈالنے لگیں تاکہ اپنے باپ کی بھیڑ بکریوں کو پِلائیں۔ اور گڈرئے آ کر اُن کو بھگانے لگے لیکن مُوسیٰؔ کھڑا ہو گیا اور اُس نے اُن کی مدد کی اور اُن کی بھیڑ بکریوں کو پانی پِلایا۔ اور جب وہ اپنے باپ رعوایلؔ کے پاس لَوٹیں تو اُس نے پُوچھا کہ آج تُم اِس قدر جلد کَیسے آ گئِیں؟ اُنہوں نے کہا ایک مِصری نے ہم کو گڈرِیوں کے ہاتھ سے بچایا اور ہمارے بدلے پانی بھر بھر کر بھیڑ بکریوں کو پِلایا۔ اُس نے اپنی بیٹِیوں سے کہا کہ وہ آدمی کہاں ہے؟ تُم اُسے کیوں چھوڑ آئِیں؟ اُسے بُلا لاؤ کہ روٹی کھائے۔ اور مُوسیٰؔ اُس شخص کے ساتھ رہنے کو راضی ہو گیا۔ تب اُس نے اپنی بیٹی صفّورؔہ مُوسیٰؔ کو بیاہ دی۔ اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور مُوسیٰؔ نے اُس کا نام جیرسومؔ یہ کہہ کر رکھّا کہ مَیں اجنبی مُلک میں مُسافِر ہُوں۔

پڑھیں خرُوج 2

سنیں خرُوج 2