YouVersion Logo
تلاش

خرُوج 8:1-14

خرُوج 8:1-14 URD

تب مِصرؔ میں ایک نیا بادشاہ ہُؤا جو یُوسفؔ کو نہیں جانتا تھا۔ اور اُس نے اپنی قَوم کے لوگوں سے کہا دیکھو اِسرائیلی ہم سے زِیادہ اور قوّی ہو گئے ہیں۔ سو آؤ ہم اُن کے ساتھ حِکمت سے پیش آئیں تا نہ ہو کہ جب وہ اَور زِیادہ ہو جائیں اور اُس وقت جنگ چِھڑ جائے تو وہ ہمارے دُشمنوں سے مِل کر ہم سے لڑیں اور مُلک سے نِکل جائیں۔ اِس لِئے اُنہوں نے اُن پر بیگار لینے والے مُقرّر کِئے جو اُن سے سخت کام لے لے کر اُن کو ستائیں۔ سو اُنہوں نے فرِعونؔ کے لِئے ذخِیرہ کے شہر پتوؔم اور رعمسیسؔ بنائے۔ پر اُنہوں نے جِتنا اُن کو ستایا وہ اُتنا ہی زِیادہ بڑھتے اور پَھیلتے گئے۔ اِس لِئے وہ لوگ بنی اِسرائیل کی طرف سے فِکرمند ہو گئے۔ اور مِصریوں نے بنی اِسرائیل پر تشدّد کر کر کے اُن سے کام کرایا۔ اور اُنہوں نے اُن سے سخت مِحنت سے گارا اور اِینٹ بنوا بنوا کر اور کھیت میں ہر قِسم کی خِدمت لے لے کر اُن کی زِندگی تلخ کی۔ اُن کی سب خِدمتیں جو وہ اُن سے کراتے تھے تشدُّد کی تِھیں۔

پڑھیں خرُوج 1

سنیں خرُوج 1