مِسکِین اور دانِش مند لڑکا اُس بُوڑھے بے وقُوف بادشاہ سے جِس نے نصِیحت سُننا ترک کر دِیا بِہتر ہے۔ کیونکہ وہ قَید خانہ سے نِکل کر بادشاہی کرنے آیا باوُجُودیکہ وہ جو سلطنت ہی میں پَیدا ہُوا مِسکِین ہو چلا۔ مَیں نے سب زِندوں کو جو دُنیا میں چلتے پِھرتے ہیں دیکھا کہ وہ اُس دُوسرے جوان کے ساتھ تھے جو اُس کا جانشِین ہونے کے لِئے برپا ہُؤا۔ اُن سب لوگوں کا یعنی اُن سب کا جِن پر وہ حُکمران تھا کُچھ شُمار نہ تھا تَو بھی وہ جو اُس کے بعد اُٹھیں گے اُس سے خُوش نہ ہوں گے۔ یقِیناً یہ بھی بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔
پڑھیں واعِظ 4
سنیں واعِظ 4
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: واعِظ 13:4-16
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos