سو خبردار رہنا کہ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو بُھول کر اُس کے فرمانوں اور حُکموں اور آئِین کو جِن کو آج مَیں تُجھ کو سُناتا ہُوں ماننا چھوڑ دے۔ اَیسا نہ ہو کہ جب تُو کھا کر سیر ہو اور خُوشنما گھر بنا کر اُن میں رہنے لگے۔ اور تیرے گائے بَیل کے گلّے اور بھیڑ بکرِیاں بڑھ جائیں اور تیرے پاس چاندی اور سونا اور مال بکثرت ہو جائے۔ تو تیرے دِل میں غرُور سمائے اور تُو خُداوند اپنے خُدا کو بُھول جائے جو تُجھ کو مُلکِ مِصرؔ یعنی غُلامی کے گھر سے نِکال لایا ہے۔ اور اَیسے وسِیع اور ہَولناک بیابان میں تیرا رہبر ہُؤا جہاں جلانے والے سانپ اور بِچُّھو تھے اور جہاں کی زمِین بغَیر پانی کے سُوکھی پڑی تھی۔ وہاں اُس نے تیرے لِئے چقمق کی چٹان سے پانی نِکالا۔ اور تُجھ کو بیابان میں وہ مَنّ کِھلایا جِسے تیرے باپ دادا جانتے بھی نہ تھے تاکہ تُجھ کو عاجِز کرے اور تیری آزمایش کر کے آخِر میں تیرا بھلا کرے۔ اور اَیسا نہ ہو کہ تُو اپنے دِل میں کہنے لگے کہ میری ہی طاقت اور ہاتھ کے زور سے مُجھ کو یہ دَولت نصِیب ہُوئی ہے۔ بلکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو یاد رکھنا کیونکہ وُہی تُجھ کو دَولت حاصِل کرنے کی قُوّت اِس لِئے دیتا ہے کہ اپنے اُس عہد کو جِس کی قَسم اُس نے تیرے باپ دادا سے کھائی تھی قائِم رکھّے جَیسا آج کے دِن ظاہِر ہے۔
پڑھیں اِستِثنا 8
سنیں اِستِثنا 8
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اِستِثنا 11:8-18
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos