تب ایک اَور نے جِس کی صُورت آدمی کی سی تھی آ کر مُجھے چُھؤا اور مُجھ کو تقوِیّت دی۔ اور اُس نے کہا اَے عزِیز مَرد خَوف نہ کر۔ تیری سلامتی ہو۔ مضبُوط و توانا ہو اور جب اُس نے مُجھ سے یہ کہا تو مَیں نے توانائی پائی اور کہا اَے میرے خُداوند فرما کیونکہ تُو ہی نے مُجھے قُوّت بخشی ہے۔ تب اُس نے کہا کیا تُو جانتا ہے کہ مَیں تیرے پاس کِس لِئے آیا ہُوں؟ اور اب مَیں فارؔس کے مُوَکّل سے لڑنے کو واپس جاتا ہُوں اور میرے جاتے ہی یُوناؔن کا مُوَکّل آئے گا۔ لیکن جو کُچھ سچّائی کی کِتاب میں لِکھا ہے تُجھے بتاتا ہُوں اور تُمہارے مُوَکّل مِیکائیل کے سِوا اِس میں میرا کوئی مددگار نہیں ہے۔
پڑھیں دانی ایل 10
سنیں دانی ایل 10
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: دانی ایل 18:10-21
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos