چند روز بعد پَولُس نے برنباؔس سے کہا کہ جِن جِن شہروں میں ہم نے خُدا کا کلام سُنایا تھا آؤ پِھر اُن میں چل کر بھائِیوں کو دیکھیں کہ کَیسے ہیں۔ اور برنباؔس کی صلاح تھی کہ یُوحنّا کو جو مرقس کہلاتا ہے اپنے ساتھ لے چلیں۔ مگر پَولُس نے یہ مُناسِب نہ جانا کہ جو شخص پمفِیلیہ میں کنارہ کر کے اُس کام کے لِئے اُن کے ساتھ نہ گیا تھا اُس کو ہمراہ لے چلیں۔ پس اُن میں اَیسی سخت تکرار ہُوئی کہ ایک دُوسرے سے جُدا ہو گئے اور برنباؔس مرقس کو لے کر جہاز پر کُپرُؔس کو روانہ ہُؤا۔ مگر پَولُس نے سِیلاؔس کو پسند کِیا اور بھائِیوں کی طرف سے خُداوند کے فضل کے سپُرد ہو کر روانہ ہُؤا۔
پڑھیں اَعمال 15
سنیں اَعمال 15
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اَعمال 36:15-40
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos