اور اکُنیُم میں اَیسا ہُؤا کہ وہ ساتھ ساتھ یہُودِیوں کے عِبادت خانہ میں گئے اور اَیسی تقرِیر کی کہ یہُودِیوں اور یُونانِیوں دونوں کی ایک بڑی جماعت اِیمان لے آئی۔ مگر نافرمان یہُودِیوں نے غیر قَوموں کے دِلوں میں جوش پَیدا کر کے اُن کو بھائِیوں کی طرف سے بدگُمان کر دِیا۔ پس وہ بُہت عرصہ تک وہاں رہے اور خُداوند کے بھروسے پر دِلیری سے کلام کرتے تھے اور وہ اُن کے ہاتھوں سے نِشان اور عجِیب کام کرا کر اپنے فضل کے کلام کی گواہی دیتا تھا۔ لیکن شہر کے لوگوں میں پُھوٹ پڑ گئی۔ بعض یہُودِیوں کی طرف ہو گئے اور بعض رسُولوں کی طرف۔ مگر جب غَیر قَوم والے اور یہُودی اُنہیں بے عِزّت اور سنگسار کرنے کو اپنے سرداروں سمیت اُن پر چڑھ آئے۔ تو وہ اِس سے واقِف ہو کر لُکااُنیہ کے شہروں لُسترؔہ اور دِربے اور اُن کے گِردونواح میں بھاگ گئے۔ اور وہاں خُوشخبری سُناتے رہے۔
پڑھیں اَعمال 14
سنیں اَعمال 14
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اَعمال 1:14-7
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos