پِھر داؤُد نے کہا کیا ساؤُل کے گھرانے میں سے کوئی باقی ہے جِس پر مَیں یُونتن کی خاطِر مِہربانی کرُوں؟ اور ساؤُل کے گھرانے کا ایک خادِم بنام ضِیبا تھا۔ اُسے داؤُد کے پاس بُلا لائے۔ بادشاہ نے اُس سے کہا کیا تُو ضِیبا ہے؟ اُس نے کہا ہاں تیرا بندہ وُہی ہے۔ تب بادشاہ نے اُس سے کہا کیا ساؤُل کے گھرانے میں سے کوئی نہیں رہا تاکہ مَیں اُس پر خُدا کی سی مِہربانی کرُوں؟ ضِیبا نے بادشاہ سے کہا یُونتن کا ایک بیٹا رہ گیا ہے جو لنگڑا ہے۔ تب بادشاہ نے اُس سے پُوچھا وہ کہاں ہے؟ ضِیبا نے بادشاہ کو جواب دِیا دیکھ وہ لُود بار میں عمّی ایل کے بیٹے مکِیر کے گھر میں ہے۔
پڑھیں ۲-سموئیل 9
سنیں ۲-سموئیل 9
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۲-سموئیل 1:9-4
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos