اور انبیا زادوں نے الِیشع سے کہا دیکھ! یہ جگہ جہاں ہم تیرے سامنے رہتے ہیں ہمارے لِئے تنگ ہے۔ سو ہم کو ذرا یَردؔن کو جانے دے کہ ہم وہاں سے ایک ایک کڑی لیں اور وہِیں کوئی جگہ بنائیں جہاں ہم رہ سکیں۔ اُس نے جواب دِیا جاؤ۔ تب ایک نے کہا مِہربانی سے اپنے خادِموں کے ساتھ چل۔ اُس نے کہا مَیں چلُوں گا۔ چُنانچہ وہ اُن کے ساتھ گیا اور جب وہ یَردؔن پر پُہنچے تو لکڑی کاٹنے لگے۔ لیکن ایک کی کُلہاڑی کا لوہا جب وہ کڑی کاٹ رہا تھا پانی میں گِر گیا۔ سو وہ چِلاّ اُٹھا اور کہنے لگا ہائے میرے مالِک یہ تو مانگا ہُؤا تھا! مردِ خُدا نے کہا وہ کِس جگہ گِرا؟ اُس نے اُسے وہ جگہ دِکھائی۔ تب اُس نے ایک چھڑی کاٹ کر اُس جگہ ڈال دی اور لوہا تَیرنے لگا۔
پڑھیں ۲-سلاطِین 6
سنیں ۲-سلاطِین 6
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۲-سلاطِین 1:6-6
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos