YouVersion Logo
تلاش

۲-توارِیخ 20:35-25

۲-توارِیخ 20:35-25 URD

اِس سب کے بعد جب یُوسیاؔہ ہَیکل کو تیّار کر چُکا تو شاہِ مِصرؔ نِکوؔہ نے کرکمِیس سے جو فراؔت کے کنارے ہے لڑنے کے لِئے چڑھائی کی اور یُوسیاؔہ اُس کے مُقابلہ کو نِکلا۔ لیکن اُس نے اُس کے پاس ایلچِیوں سے کہلا بھیجا کہ اَے یہُوداؔہ کے بادشاہ تُجھ سے میرا کیا کام؟ مَیں آج کے دِن تُجھ پر نہیں بلکہ اُس خاندان پر چڑھائی کر رہا ہُوں جِس سے میری جنگ ہے اور خُدا نے مُجھ کو جلدی کرنے کا حُکم دِیا ہے سو تُو خُدا سے جو میرے ساتھ ہے مَزاحِم نہ ہو۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ تُجھے ہلاک کر دے۔ لیکن یُوسیاؔہ نے اُس سے مُنہ نہ موڑا بلکہ اُس نے لڑنے کے لِئے اپنا بھیس بدلا اور نِکوہ کی بات جو خُدا کے مُنہ سے نِکلی تھی نہ مانی اور مجِدّو کی وادی میں لڑنے کو گیا۔ اور تِیر اندازوں نے یُوسیاؔہ بادشاہ کو تِیر مارا اور بادشاہ نے اپنے نَوکروں سے کہا کہ مُجھے لے چلو کیونکہ مَیں بُہت زخمی ہو گیا ہُوں۔ سو اُس کے نَوکروں نے اُسے اُس رتھ پر سے اُتار کر اُس کے دُوسرے رتھ پر چڑھایا اور اُسے یروشلیِم کو لے گئے اور وہ مَر گیا اور اپنے باپ دادا کی قبروں میں دفن ہُؤا اور سارے یہُوداؔہ اور یروشلیِم نے یُوسیاؔہ کے لِئے ماتم کِیا۔ اور یِرمیاؔہ نے یُوسیاؔہ پر نَوحہ کِیا اور گانے والے اور گانے والِیاں سب اپنے مرثِیوں میں آج کے دِن تک یُوسیاؔہ کا ذِکر کرتے ہیں۔ یہ اُنہوں نے اِسرائیل مَیں ایک دستُور بنا دِیا اور دیکھو وہ باتیں نَوحوں میں لِکھی ہیں۔