اب خُدا جو ہر طرح کے فضل کا چشمہ ہے، جِس نے تُم کو مسِیح میں اپنے ابدی جلال کے لِئے بُلایا تُمہارے تھوڑی مُدّت تک دُکھ اُٹھانے کے بعد آپ ہی تُمہیں کامِل اور قائِم اور مضبُوط کرے گا۔ ابدُالآباد اُسی کی سلطنت رہے۔ آمِین۔ مَیں نے سِلوانُس کی معرفت جو میری دانِست میں دِیانت دار بھائی ہے مُختصر طَور پر لِکھ کر تُمہیں نصِیحت کی اور یہ گواہی دی کہ خُدا کا سچّا فضل یِہی ہے۔ اِسی پر قائِم رہو۔ جو بابل میں تُمہاری طرح برگُزِیدہ ہے وہ اور میرا بیٹا مرقس تُمہیں سلام کہتے ہیں۔ مُحبّت سے بوسہ لے لے کر آپس میں سلام کرو۔ تُم سب کو جو مسِیح میں ہو اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔
پڑھیں ۱-پطرؔس 5
سنیں ۱-پطرؔس 5
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۱-پطرؔس 10:5-14
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos