YouVersion Logo
تلاش

۱-سلاطِین 10:9-28

۱-سلاطِین 10:9-28 URD

اور بِیس برس کے بعد جِن میں سُلیماؔن نے وہ دونوں گھر یعنی خُداوند کا گھر اور شاہی محلّ بنائے اَیسا ہُؤا کہ چُونکہ صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے سُلیماؔن کے لِئے دیودار کی اور صنَوبر کی لکڑی اور سونا اُس کی مرضی کے مُطابِق مُہیّا کِیا تھا اور اِس لِئے سُلیماؔن بادشاہ نے گلِیل کے مُلک میں بِیس شہر حِیراؔم کو دِئے۔ اور حِیراؔم اُن شہروں کو جو سُلیماؔن نے اُسے دِئے تھے دیکھنے کے لِئے صُور سے نِکلا پر وہ اُسے پسند نہ آئے۔ سو اُس نے کہا اَے میرے بھائی یہ کیا شہر ہیں جو تُو نے مُجھے دِئے؟ اور اُس نے اُن کا نام کبُوؔل کا مُلک رکھّا جو آج تک چلا آتا ہے۔ اور حِیراؔم نے بادشاہ کے پاس ایک سَو بِیس قِنطار سونا بھیجا۔ اور سُلیماؔن بادشاہ نے جو بیگاری لگائے تو اِسی لِئے کہ وہ خُداوند کے گھر اور اپنے محلّ کو اور مِلّو اور یروشلیِم کی شہر پناہ اور حصُور اور مجِدّو اور جزر کو بنائے۔ اور مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ نے چڑھائی کر کے اور جزر کو سر کر کے اُسے آگ سے پُھونک دِیا تھا اور اُن کنعانیوں کو جو اُس شہر میں بسے ہُوئے تھے قتل کر کے اُسے اپنی بیٹی کو جو سُلیماؔن کی بِیوی تھی جہیز میں دے دِیا تھا۔ سو سُلیماؔن نے جزر اور بَیت حوروؔن اسفل کو۔ اور بعلات اور بیابان کے تمر کو بنایا جو مُلک کے اندر ہیں۔ اور ذخِیروں کے سب شہروں کو جو سُلیماؔن کے پاس تھے اور اپنے رتھوں کے لِئے شہروں کو اور اپنے سواروں کے لِئے شہروں کو اور جو کُچھ سُلیماؔن نے اپنی مرضی سے یروشلیِم میں اور لُبنان میں اور اپنی مُملکت کی ساری زمِین میں بنانا چاہا بنایا۔ اور وہ سب لوگ جو اموریوں اور حِتّیوں اور فرزّیوں اور حوّیوں اور یبُوسیوں میں سے باقی رہ گئے تھے اور بنی اِسرائیل میں سے نہ تھے۔ سو اُن کی اَولاد کو جو اُن کے بعد مُلک میں باقی رہی جِن کو بنی اِسرائیل پُورے طَور پر نابُود نہ کر سکے سُلیماؔن نے غُلام بنا کر بیگار میں لگایا جَیسا آج تک ہے۔ لیکن سُلیماؔن نے بنی اِسرائیل میں سے کِسی کو غُلام نہ بنایا بلکہ وہ اُس کے جنگی مَرد اور مُلازِم اور اُمرا اور فَوجی سردار اور اُس کے رتھوں اور سواروں کے حاکِم تھے۔ اور وہ خاص مَنصبدار جو سُلیماؔن کے کام پر مُقرّر تھے پانچ سَو پچاس تھے۔ یہ اُن لوگوں پر جو کام بنا رہے تھے سردار تھے۔ اور فرِعونؔ کی بیٹی داؤُد کے شہر سے اپنے اُس محلّ میں جو سُلیماؔن نے اُس کے لِئے بنایا تھا آئی تب سُلیماؔن نے مِلّو کو تعمِیر کِیا۔ اور سُلیماؔن سال میں تِین بار اُس مذبح پر جو اُس نے خُداوند کے لِئے بنایا تھا سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کے ذبِیحے گُذرانتا تھا اور اُن کے ساتھ اُس مذبح پر جو خُداوند کے آگے تھا بخُور جلاتا تھا۔ اِس طرح اُس نے اُس گھر کو تمام کِیا۔ پِھر سُلیماؔن بادشاہ نے عصیوؔن جابر میں جو ادُوم کے مُلک میں بحرِ قُلزؔم کے کنارے ایلوؔت کے پاس ہے جہازوں کا بیڑا بنایا۔ اور حِیراؔم نے اپنے مُلازِم سُلیماؔن کے مُلازِموں کے ساتھ اُس بیڑے میں بھیجے۔ وہ ملاّح تھے جو سمُندر سے واقِف تھے۔ اور وہ اوفیر کو گئے اور وہاں سے چار سَو بِیس قِنطار سونا لے کر اُسے سُلیماؔن بادشاہ کے پاس لائے۔