YouVersion Logo
تلاش

۱-توارِیخ 35:9-44

۱-توارِیخ 35:9-44 URD

اور جِبعُوؔن میں جِبعُوؔن کا باپ یعی ایل رہتا تھا جِس کی بِیوی کا نام معکہ تھا۔ اور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدوؔن اور صُور اور قِیس اور بعل اور نیر اور ندب۔ اور جدُور اور اخیُو اور زکرِیاؔہ اور مِقلوؔت۔ مِقلوؔت سے سِمعاؔم پَیدا ہُؤا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیِم میں اپنے بھائِیوں کے سامنے رہتے تھے۔ اور نیر سے قِیس پَیدا ہُؤا اور قِیس سے ساؤُل پَیدا ہُؤا اور ساؤُل سے یُونتن اور ملکیشوؔع اور ابِینداؔب اور اِشبعل پَیدا ہُوئے۔ اور یُونتن کا بیٹا مریببعل تھا اور مریببعل سے مِیکاؔہ پَیدا ہُؤا۔ اور مِیکاؔہ کے بیٹے فِیتُوؔن اور ملک اور تحرِیع اور آخز تھے۔ اور آخز سے یعرؔہ پَیدا ہُؤا اور یعرؔہ سے علمت اور عزماوؔت اور زِمرؔی پَیدا ہُوئے اور زِمرؔی سے موضا پَیدا ہُؤا۔ اور موضا سے بِنعہ پَیدا ہُؤا۔ بِنعہ کا بیٹا رفایاؔہ۔ رفایاؔہ کا بیٹا الیعسہ۔ الیعسہ کا بیٹا اصیل۔ اور اصیل کے چھ بیٹے تھے اور یہ اُن کے نام ہیں۔ عزرِیقاؔم۔ بوکرُ و اور اِسمٰعیل اور سغریاؔہ اور عبدؔیاہ اور حنان۔ یہ بنی اصیل تھے۔