پس داؤُد نے ساری جماعت کے آگے خُداوند کا شُکر کِیا اور داؤُد کہنے لگا کہ اَے خُداوند ہمارے باپ اِسرائیلؔ کے خُدا تُو ابدُالآباد مُبارک ہو۔ اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لِئے ہیں کیونکہ سب کُچھ جو آسمان اور زمِین میں ہے تیرا ہے۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحَیثیتِ سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔ اور دَولت اور عِزّت تیری طرف سے آتی ہیں اور تُو سبھوں پر حُکُومت کرتا ہے اور تیرے ہاتھ میں قُدرت اور توانائی ہیں اور سرفراز کرنا اور سبھوں کو زور بخشنا تیرے ہاتھ میں ہے۔ اور اب اَے ہمارے خُدا ہم تیرا شُکر اور تیرے جلالی نام کی تعرِیف کرتے ہیں۔
پڑھیں ۱-توارِیخ 29
سنیں ۱-توارِیخ 29
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۱-توارِیخ 10:29-13
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos