پِھر نئے سال کے شرُوع میں جب بادشاہ جنگ کے لِئے نِکلتے ہیں یُوآؔب نے زبردست لشکر لے جا کر بنی عمُّون کے مُلک کو اُجاڑ ڈالا اور آ کر ربّہ کو گھیر لِیا لیکن داؤُد یروشلیِم میں رہ گیا تھا اور یُوآؔب نے ربّہ کو سر کر کے اُسے ڈھا دِیا۔ اور داؤُد نے اُن کے بادشاہ کے تاج کو اُس کے سر پر سے اُتار لِیا اور اُس کا وزن ایک قِنطار سونا پایا اور اُس میں بیش قِیمت جواہِر جڑے تھے۔ سو وہ داؤُد کے سر پر رکھّا گیا اور وہ اُس شہر میں سے بُہت سا لُوٹ کا مال نِکال لایا۔ اور اُس نے اُن لوگوں کو جو اُس میں تھے باہر نِکال کر اّروں اور لوہے کے ہینگوں اور کُلہاڑوں سے کاٹا اور داؤُد نے بنی عمُّون کے سب شہروں سے اَیسا ہی کِیا۔ تب داؤُؔد اور سب لوگ یروشلیِم کو لَوٹ آئے۔
پڑھیں ۱-توارِیخ 20
سنیں ۱-توارِیخ 20
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۱-توارِیخ 1:20-3
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos