YouVersion Logo
تلاش

۱-توارِیخ 2

2
یہُوداؔہ کی نسل
1یہ بنی اِسرائیل ہیں۔ رُوبِن شمعُون لاوی یہُوداؔہ اِشکار اور زبُولُون۔ 2دان یُوسفؔ اور بِنیمِین نفتالی جد اور آشر۔
3عیر اور اوناؔن اور سیلہ یہ یہُوداؔہ کے بیٹے ہیں۔ یہ تِینوں اُس سے ایک کنعانی عَورت بت سُوع کے بطن سے پَیدا ہُوئے اور یہُوداؔہ کا پہلوٹھا عیر خُداوند کی نظر میں شرِیر تھا اِس لِئے اُس نے اُس کو مار ڈالا۔ 4اور اُس کی بہُو تمر کے اُس سے فارؔص اور زارح ہُوئے۔ یہُوداؔہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔
5اور فارص کے بیٹے حصرون اور حمُول تھے۔ 6اور زارح کے بیٹے زِمرؔی اور اَیتان ہَیمان اور کلکُوؔل اور دارع یعنی کُل پانچ تھے۔ 7اور اِسرائیل کا دُکھ دینے والا عکر جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں خیانت کی کرمی کا بیٹا تھا۔
8اور اَیتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔
داؤُد بادشاہ کا شجرئہ نسب
9اور حصروؔن کے بیٹے جو اُس سے پَیدا ہُوئے یہ ہیں۔ یرحمیئل اور رام اور کلُوبی۔
10اور رام سے عمِیّنداؔب پَیدا ہُؤا اور عمِیّنداؔب سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا جو بنی یہُوداؔہ کا سردار تھا۔ 11اور نحسوؔن سے سَلما پَیدا ہُؤا اور سَلما سے بوعز پَیدا ہُؤا۔ 12اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا۔
13یسّی سے اُس کا پہلوٹھا الِیاؔب پَیدا ہُؤا اور ابِیندؔاب دُوسرا اور سِمع تِیسرا۔ 14نتنی ایل چَوتھا۔ ردَّی پانچواں۔ 15عوضم چھٹا داؤُد ساتواں۔ 16اور اُن کی بہنیں ضرُویاہ اور ابِیجیلؔ تِھیں
اور اَبیؔشے اور یُوآب اور عساہیل یہ تِینوں ضرُویاؔہ کے بیٹے ہیں۔ 17اور ابِیجیلؔ سے عماسا پَیدا ہُؤا اور عماسا کا باپ اِسمٰعیلی یتر تھا۔
حصرون کی نسل
18اور حصروؔن کے بیٹے کالِب سے اُس کی بِیوی عزُوبہ اور یرِیعوؔت کے اَولاد ہُوئی۔ عزُوؔبہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردُوؔن۔ 19اور عزُوبہ مَر گئی اور کالِب نے اِفرات کو بیاہ لِیا جِس کے بطن سے حُور پَیدا ہُؤا۔ 20اور حُور سے اُورؔی پَیدا ہُؤا اور اُوری سے بضلِیئل پَیدا ہُؤا۔
21اُس کے بعد حصروؔن جِلعاؔد کے باپ مکِیر کی بیٹی کے پاس گیا جِس سے اُس نے ساٹھ برس کی عُمر میں بیاہ کِیا تھا اور اُس کے بطن سے شجُوؔب پَیدا ہُؤا۔ 22اور شجُوؔب سے یائِیر پَیدا ہُؤا جو مُلکِ جِلعاد میں تیئِیس شہروں کا مالِک تھا۔ 23اور جسُور اور اراؔم نے یائِیر کے شہروں کو اور قنات کو مع اُس کے قصبوں کے یعنی ساٹھ شہروں کو اُن سے لے لِیا۔ یہ سب جِلعاد کے باپ مکِیر کے بیٹے تھے۔ 24اور حصروؔن کے کالِب اِفراؔتہ میں مَر جانے کے بعد حصروؔن کی بِیوی ابیاؔہ کے اُس سے اشُور پَیدا ہُؤا جو تقُوع کا باپ تھا۔
یرحمئیل کی نسل
25اور حصروؔن کے پہلوٹھے یرحمیئل کے بیٹے یہ ہیں۔ رام جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور بُونہ اور اورن اور اوضم اور اخیاہ۔ 26اور یرحمیئل کی ایک اَور بِیوی تھی جِس کا نام عطارؔہ تھا۔ وہ اونام کی ماں تھی۔ 27اور یرحمیئل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض اور یمِین اور عیقر تھے۔ 28اور اونام کے بیٹے سمّی اور یدع اور سمّی کے بیٹے ندؔب اور ابِیسُور تھے۔
29اور ابِیسُور کی بِیوی کا نام ابِیخَیلؔ تھا۔ اُس کے بطن سے اخباؔن اور موؔلِد پَیدا ہُوئے۔ 30اور ندب کے بیٹے سِلد اَفّائِم تھے لیکن سِلد بے اَولاد مَر گیا۔ 31اور اَفّائِم کا بیٹا یسعی اور یسعی کا بیٹا سِیساؔن اور سِیساؔن کا بیٹا اخلی تھا۔
32اور سمّی کے بھائی یدع کے بیٹے یتر اور یُونتن تھے اور یتر بے اَولاد مَر گیا۔ 33اور یُونتن کے بیٹے فلت اور زازا۔ یہ یرحمیئل کے بیٹے تھے۔
34اور سِیساؔن کے بیٹے نہیں صِرف بیٹیاں تِھیں اور سیِساؔن کا ایک مِصری نوکر یرَخع نامی تھا۔ 35سو سیِساؔن نے اپنی بیٹی کو اپنے نَوکر یرخع سے بیاہ دِیا اور اُس کے اُس سے عتّی پَیدا ہُؤا۔ 36اور عتّی سے ناتن پَیدا ہُؤا اور ناتن سے زاباد پَیدا ہُؤا۔ 37اور زاباد سے اِفلاؔل پَیدا ہُؤا اور اِفلاؔل سے عوبید پَیدا ہُؤا۔ 38اور عوبید سے یاہُو پَیدا ہُؤا اور یاہُو سے عزریاؔہ پَیدا ہُؤا۔ 39اور عزرؔیاہ سے خلص پَیدا ہُؤا اور خلص سے اِلعِاسہ پَیدا ہُؤا۔ 40اور اِلعِاسہ سے سِسمی پَیدا ہُؤا اور سِسمی سے سلُوؔم پَیدا ہُؤا۔ 41اور سلُوؔم سے یقَمیاؔہ پَیدا ہُؤا اور یقَمیاؔہ سے الِیسمع پَیدا ہُؤا۔
کالب کی نسل
42یرحمیئل کے بھائی کالِب کے بیٹے یہ ہیں۔ مِیسا اُس کا پہلوٹھا جو زِیف کا باپ ہے اور حبرُوؔن کے باپ مریسہ کے بیٹے۔ 43اور بنی حبرُون۔ قورح اور تفُّوح اور رقم اور سمع تھے۔ 44اور سمع سے یُرقعاؔم کا باپ رخم پَیدا ہُؤا۔ اور رقم سے سمّی پَیدا ہُؤا۔ 45اور سمّی کا بیٹا معُوؔن تھا اور معُوؔن بَیت صُور کا باپ تھا۔
46اور کالِب کی حرم عیفہ سے حاراؔن اور موضا اور جازِز پَیدا ہُوئے اور حاراؔن سے جازِز پَیدا ہُؤا۔
47اور بنی یہدی۔ رجم اور یُوتام اور جسام اور فلط اور عیفہ اور شعف تھے۔
48اور کالِب کی حرم معکہ سے شِبِّر اور ترِحناؔہ پَیدا ہُوئے۔ 49اُسی کے بطن سے مدمنّاؔہ کا باپ شعف اور مکبِینا کا باپ سِوا اور جِبع کا باپ بھی پَیدا ہُوئے
اور کالِب کی بیٹی عکسہ ہے۔
50کالِب کے بیٹے یہ تھے۔
اِفراتہ کے پہلوٹھے حُور کا بیٹا قریت یعرؔیم کا باپ سوبل۔ 51بَیت لحم کا باپ سلما اور بَیت جادِر کا باپ خارِف۔
52اور قریت یعرِؔیم کے باپ سوبل کے بیٹے ہی بیٹے تھے۔ ہرائی اور منوخوت کے آدھے لوگ۔ 53اور قریت یعرِؔیم کے گھرانے یہ تھے۔ اِتری اور فُوتی اور سُماتی اور مِسراعی۔ اِن ہی سے صُرعتی اور اِستاؤلی نِکلے ہیں۔
54بنی سلما یہ تھے۔ بَیت لحم اور نطُوفاتی اور عطرات بَیت یُوآؔب اور منوختیوں کے آدھے لوگ اور صُرعی۔
55اور یعبیض کے رہنے والے مُنشیوں کے گھرانے ترعاتی اور سمعاتی اور سَوکاتی۔ یہ وہ قِینی ہیں جو رَیکاؔب کے گھرانے کے باپ حماؔت کی نسل سے تھے۔

موجودہ انتخاب:

۱-توارِیخ 2: URD

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in