کون کچھ کروا سکتا ہے اگر رب نے اِس کا حکم نہ دیا ہو؟ آفتیں اور اچھی چیزیں دونوں اللہ تعالیٰ کے فرمان پر وجود میں آتی ہیں۔ تو پھر انسانوں میں سے کون اپنے گناہوں کی سزا پانے پر شکایت کرے؟ آؤ، ہم اپنے چال چلن کا جائزہ لیں، اُسے اچھی طرح جانچ کر رب کے پاس واپس آئیں۔ ہم اپنے دل کو ہاتھوں سمیت آسمان کی طرف مائل کریں جہاں اللہ ہے۔ ہم اقرار کریں، ”ہم بےوفا ہو کر سرکش ہو گئے ہیں، اور تُو نے ہمیں معاف نہیں کیا۔ تُو اپنے قہر کے پردے کے پیچھے چھپ کر ہمارا تعاقب کرنے لگا، بےرحمی سے ہمیں مارتا گیا۔ تُو بادل میں یوں چھپ گیا ہے کہ کوئی بھی دعا تجھ تک نہیں پہنچ سکتی۔ تُو نے ہمیں اقوام کے درمیان کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔ ہمارے تمام دشمن ہمیں طعنے دیتے ہیں۔ دہشت اور گڑھے ہمارے نصیب میں ہیں، ہم دھڑام سے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔“ آنسو میری آنکھوں سے ٹپک ٹپک کر ندیاں بن گئے ہیں، مَیں اِس لئے رو رہا ہوں کہ میری قوم تباہ ہو گئی ہے۔ میرے آنسو رُک نہیں سکتے بلکہ اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک رب آسمان سے جھانک کر مجھ پر دھیان نہ دے۔
پڑھیں نوحہ 3
سنیں نوحہ 3
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: نوحہ 37:3-50
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos