1
اعمال 19:3
اُردو ہم عصر ترجُمہ
پس تَوبہ کرو، اَور خُدا کی طرف رُجُوع کرو، تاکہ وہ تمہارے گُناہوں کو مٹا دے، اَور خُدا کی طرف سے تمہارے لیٔے رُوحانی تازگی کے دِن آئیں۔
موازنہ
تلاش اعمال 3:19
2
اعمال 6:3
تَب پطرس نے فرمایا، ”چاندی سونا تو میرے پاس ہے نہیں، لیکن جو میرے پاس ہے میں تُجھے دئیے دیتا ہُوں۔ تو حُضُور عیسیٰ المسیؔح ناصری کے نام سے اُٹھ اَور چل پھر۔“
تلاش اعمال 3:6
3
اعمال 7:3-8
پطرس نے جَیسے ہی اُس کا دایاں ہاتھ پکڑکر، اُسے اُٹھایا، اُس کے پاؤں اَور ٹخنوں میں قُوّت آ گئی وہ اُچھل کر کھڑا ہو گیا اَور چلنے پھرنے لگا۔ پھر وہ کُودتا پھاندتا، اَور خُدا کی تَعریف کرتا ہُوا، اُن کے ساتھ بیت المُقدّس کے صحنوں میں داخل ہو گیا۔
تلاش اعمال 3:7-8
4
اعمال 16:3
حُضُور عیسیٰ کے نام کی قُدرت نے، اِس شخص کو مضبُوط کیا۔ جسے تُم دیکھتے اَور جانتے ہو، حُضُور عیسیٰ کے نام نے اُس ایمان کے وسیلہ اِس کو کامِل شفا بخشی، جسے تُم سَب دیکھتے ہو۔
تلاش اعمال 3:16
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos