تَب خُدا نے فرمایا، ”آؤ ہم اِنسان کو اَپنی صورت اَور اَپنی شَبیہ پر بنائیں اَور وہ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں، مویشیوں، اَور ساری زمین پر اَور اُن تمام زمین کی مخلُوقات پر رینگنے والے جنگلی جانوروں پر، اِختیار رکھے۔“
چنانچہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر پیدا کیا،
اُسے خُدا کی صورت پر پیدا کیا؛
اَور اُنہیں مَرد اَور عورت کی شکل میں پیدا کیا۔