لیکن اگر یَاہوِہ کویٔی انوکھا کرشمہ دِکھائیں اَور زمین اَپنا مُنہ کھول دے اَور اُنہیں اَور اُن کا سَب کچھ نگل جائے اَور وہ زندہ ہی قبر میں سما جایٔیں تَب تُم جان لوگے کہ اِن لوگوں نے خُدا کی تحقیر کی ہے۔“
جوں ہی اُس نے یہ باتیں ختم کیں اُن کے قدموں کے نیچے کی زمین پھٹ گئی اَور زمین نے اَپنا مُنہ کھول دیا اَور اُنہیں، اُن کے گھر بار اَور قورحؔ کے یہاں کے سَب آدمیوں کو اَور اُن کے تمام مال و اَسباب کو ہڑپ کر لیا۔