اُس دِن مَوشہ کی کِتاب تورہ بُلند آواز سے پڑھی گئی جو سَب کے سُنائی دے سکے اَور وہاں یہ لِکھّا ہُوا مِلا کہ کویٔی عمُّونی یا مُوآبی خُدا کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے، کیونکہ وہ کھانا اَور پانی لے کر اِسرائیلیوں سے مِلنے نہ آئے بَلکہ اُن پر لعنت کرنے کے لیٔے اُنہُوں نے بِلعاؔم کو اُجرت پر رکھ لیا۔ لیکن ہمارے خُدا نے اُس لعنت کو برکت میں بدل دیا۔