1
یعقُوب 2:1-3
اُردو ہم عصر ترجُمہ
میرے بھائیوں اَور بہنوں! جَب تُم طرح طرح کی آزمائشوں کا سامنا کرتے ہو، تو اِسے بڑی خُوشی کی بات سمجھو کیونکہ تُم جانتے ہو کہ تمہارے ایمان کا اِمتحان صبر پیدا کرتا ہے۔
موازنہ
تلاش یعقُوب 1:2-3
2
یعقُوب 5:1
اگر تُم میں سے کسی میں حِکمت کی کمی ہو تو وہ خُدا سے مانگے جو سَب کو بغیر ملامت کیٔے فیّاضی سے دیتاہے اَور تُمہیں بھی عطا فرمایٔے گا۔
تلاش یعقُوب 1:5
3
یعقُوب 19:1
اَے میرے عزیز بھائیوں اَور بہنوں! اِس بات کا خیال رکھنا کہ ہر آدمی سُننے میں تیز اَور بولنے اَور غُصّہ کرنے میں دھیما ہو۔
تلاش یعقُوب 1:19
4
یعقُوب 4:1
اَور صبر کو اَپنا پُورا کام کرنے دو تاکہ تُم اَپنے ایمان میں پُختہ اَور کامِل ہو جاؤ اَور تُم میں کسی بات کی کمی نہ رہے۔
تلاش یعقُوب 1:4
5
یعقُوب 22:1
صِرف کلام کے سُننے والے نہ بنو، بَلکہ کلام پر عَمل کرنے والے بنو۔ ورنہ تُم خُودی کو فریب دے رہے ہو۔
تلاش یعقُوب 1:22
6
یعقُوب 12:1
مُبارک ہے وہ آدمی جو آزمائش کے وقت صبر سے کام لیتا ہے، کیونکہ جَب مقبُول ٹھہرے گا تو زندگی کا تاج پایٔےگا جِس کا خُداوؔند نے اَپنے مَحَبّت کرنے وَالوں سے وعدہ کیا ہے۔
تلاش یعقُوب 1:12
7
یعقُوب 17:1
ہر اَچھّی نِعمت اَور کامِل تحفہ آسمان سے اَور نُورِ خُدا کی طرف سے ہی نازل ہوتاہے۔ وہ سایہ کی طرح گھٹتا یا بڑھتا نہیں بَلکہ لاتَبدیل ہے۔
تلاش یعقُوب 1:17
8
یعقُوب 23:1-24
کیونکہ جو کویٔی کلام کوسُنتا ہے لیکن اُس پر عَمل نہیں کرتا وہ اُس آدمی کی مانند ہے جو آئینہ میں اَپنی صورت دیکھتا ہے۔ اَور خُود کو دیکھ کر چَلا جاتا ہے اَور فوراً بھُول جاتا ہے کہ وہ کَیسا دکھائی دیتاہے۔
تلاش یعقُوب 1:23-24
9
یعقُوب 27:1
ہمارے خُدا باپ کی نظر میں حقیقی اَور بے عیب دِینداری یہ ہے کہ مُصیبت کے وقت یتیموں اَور بیواؤں کی خبر لیں اَور اَپنے آپ کو دُنیا سے بے داغ رکھیں۔
تلاش یعقُوب 1:27
10
یعقُوب 13:1-14
جَب کسی کو آزمایا جائے تو، وہ یہ نہ کہے، ”میری آزمائش خُدا کی طرف سے ہو رہی ہے۔“ کیونکہ نہ تو خُدا بدی سے آزمایا جا سَکتا ہے اَور نہ وہ کسی کو آزماتا ہے۔ مگر ہر شخص خُود اَپنی ہی خواہِشوں میں کھنچ کر اَور پھنس کر آزمایا جاتا ہے۔
تلاش یعقُوب 1:13-14
11
یعقُوب 9:1
جو مُومِنِین پست حالی میں ہیں اُنہیں اَپنے اعلیٰ مرتبہ پر فخر کرنا چاہئے۔
تلاش یعقُوب 1:9
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos