میں یَاہوِہ کی شفقت کا ذِکر کروں گا،
خصوصاً اُن کاموں کا جِن کی خاطِر اُس کی سِتائش کی جائے،
اَور اُن تمام باتوں کے لیٔے جو یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے کیں
ہاں اُن تمام مہربانیوں کا
جو اُس نے اَپنی خاص رحمت اَور فراواں شفقت سے
اِسرائیل کے گھرانے پر ظاہر کیں۔