”میں ہی، یَاہوِہ ہوں، جِس نے تُجھے راستی سے بُلایا ہے؛
مَیں تیرا ہاتھ تھام لُوں گا۔
مَیں تیری حِفاظت کروں گا
اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے عہد
اَور غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور ٹھہراؤں گا،
تاکہ تُو اَندھی آنکھیں کھولے،
قَیدیوں کو قَیدخانہ کی کوٹھری سے آزاد کرے
اَورجو اَندھیرے میں بیٹھے ہُوں اُنہیں تہہ خانہ سے نکالے۔