1
یَشعیاہ 18:1
اُردو ہم عصر ترجُمہ
”اَب آؤ ہم مِل کر مُعاملہ طے کرتے ہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”حالانکہ تمہارے گُناہ قِرمزی ہیں، وہ برف کی مانند سفید ہو جایٔیں گے؛ اَور گو وہ اَرغوانی ہیں، وہ اُون کی مانند اُجلے ہو جایٔیں گے۔
موازنہ
تلاش یَشعیاہ 1:18
2
یَشعیاہ 19:1
اگر تُم رضامند ہو اَور فرمانبردار بنو، تو تُم مُلک کی اَچھّی چیزیں کھاؤگے؛
تلاش یَشعیاہ 1:19
3
یَشعیاہ 17:1
بھلائی کرنا سیکھو؛ اِنصاف طلب بنو، مظلوموں کی حوصلہ اَفزائی کرو۔ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرو؛ اَور بیواؤں کے حامی ہو۔
تلاش یَشعیاہ 1:17
4
یَشعیاہ 20:1
لیکن اگر تُم نے اِنکار کیا اَور سرکشی کی، تو تُم تلوار کا لقمہ بَن جاؤگے۔“ کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے مُنہ سے یہ فرمایاہے۔
تلاش یَشعیاہ 1:20
5
یَشعیاہ 16:1
اَپنے آپ کو دھوکر پاک کر لو۔ اَپنے بُرے اعمال کو میری نگاہوں سے دُور لے جاؤ؛ بدفعلی سے باز آؤ۔
تلاش یَشعیاہ 1:16
6
یَشعیاہ 15:1
جَب تُم دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاؤگے، تو میں تُم سے مُنہ پھیر لُوں گا؛ تُم چاہے کتنی دعائیں کرو، میں نہیں سُنوں گا۔ تمہارے ہاتھ خُون سے آلُودہ ہیں!
تلاش یَشعیاہ 1:15
7
یَشعیاہ 13:1
باطِل قُربانیاں لانے سے باز آؤ! تمہارے بخُور سے مُجھے سخت نفرت ہے۔ نئے چاند، سَبت اَور عید کے اِجتماع اَور تمہاری ناشائستہ محفلیں مَیں برداشت نہیں کر سَکتا۔
تلاش یَشعیاہ 1:13
8
یَشعیاہ 3:1
بَیل تو اَپنے مالک کو پہچانتا ہے، اَور گدھا اَپنے آقا کی چرنی کو، لیکن بنی اِسرائیل مُجھے نہیں جانتے، میرے لوگ نہیں سمجھتے۔“
تلاش یَشعیاہ 1:3
9
یَشعیاہ 14:1
تمہارے نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ عیدوں سے میری جان کو نفرت ہے۔ وہ میرے لیٔے ایک بوجھ بَن گئے ہیں؛ میں اُنہیں برداشت کرتے کرتے عاجز آ چُکا ہُوں۔
تلاش یَشعیاہ 1:14
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos