وہ نہایت ہی زورآور ہوگا لیکن اَپنی قُوّت سے نہیں۔ وہ حیرت اَنگیز تباہی مچائے گا اَور وہ ہر کام میں کامیاب ہوگا اَور وہ زور آوروں اَور مُقدّس لوگوں کو ہلاک کر دے گا۔ وہ فریب کا سبب بنے گا، کامیاب ہونے کے لئے مکّاری کا اِستعمال کرےگا اَور خُوب کامیاب بھی ہوگا اَور اَپنے آپ کو افضل سمجھے گا۔ جَب لوگ اَپنے آپ کو محفوظ محسُوس کرتے ہوں گے تَب وہ بہُتوں کو مار ڈالے گا اَور شہزادوں کے شہزادے کے خِلاف کھڑا ہوگا۔ تو بھی وہ ہلاک ہو جائے گا لیکن کسی اِنسانی قُوّت سے نہیں۔