ایک شام داویؔد بادشاہ اَپنے پلنگ سے اُٹھ کر محل کی چھت پر ٹہلنے لگا۔ اُس نے چھت پر سے دیکھا کہ ایک عورت نہا رہی ہے۔ وہ عورت بڑی خُوبصورت تھی اَور داویؔد نے اُس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیٔے کسی اہم شخص کو بھیجا۔ اُس آدمی نے بتایا کہ، ”وہ بتشیبؔا ہے جو اِلیعامؔ کی بیٹی اَور حِتّی اورِیّاہؔ کی بیوی ہے۔“