پھر شُلومونؔ نے یروشلیمؔ میں کوہِ موریاہؔ پر یَاہوِہ کا بیت المُقدّس تعمیر کروانا شروع کیا یہ وُہی جگہ تھی جہاں یَاہوِہ نے اُس کے باپ داویؔد پر خُود کو یبُوسی اُرنانؔ کے کھلیان میں ظاہر کیا تھا۔ یہ جگہ داویؔد نے بیت المُقدّس کے واسطے تیّار کرکے مُقرّر کی تھی۔