یُوناتانؔ نے داویؔد سے کہا، ”سلامتی سے چلا جا کیونکہ ہم دونوں نے یَاہوِہ کے نام سے قَسم کھا کر کہا ہے، ’تمہارے اَور میرے درمیان اَور تیری نَسل اَور میری نَسل کے درمیان یَاہوِہ اَبد تک گواہ ہیں!‘ “ تَب داویؔد رخصت ہُوا اَور یُوناتانؔ واپس شہر کو چلا گیا۔