وہ ناچتی ہُوئی یہ نغمہ گا رہی تھیں:
”شاؤل نے ہزاروں کو مارا ہے،
اَور داویؔد نے دس ہزار کو مارا ہے۔“
شاؤل کو بہت غُصّہ آیا کیونکہ نغمہ کے الفاظ اُسے پسند نہ تھے۔ ”اُنہُوں نے داویؔد کو تو دس ہزار کا مارنے والا کہا،“ اُس نے سوچا، ”لیکن مُجھے صِرف ہزاروں کا۔ لہٰذا اَب تو اُن کی نظر بادشاہی حاصل کرنے پر لگی رہے گی؟“