خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ
نہ صاحِبِ حِکمت اپنی حِکمت پر
اور نہ قَوی اپنی قُوّت پر
اور نہ مال دار اپنے مال پر فخر کرے۔
لیکن جو فخر کرتا ہے
اِس پر فخر کرے کہ وہ سمجھتا اور مُجھے جانتا ہے
کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جو دُنیا میں شفقت و عدل
اور راست بازی کو عمل میں لاتا ہُوں
کیونکہ میری خُوشنُودی اِن ہی باتوں میں ہے
خُداوند فرماتا ہے۔