کیا تُو اِسی لِئے سلطنت کرے گا
کہ تُجھے دیودار کے کام کا شَوق ہے؟
کیا تیرے باپ نے نہیں کھایا پِیا اور
عدالت و صداقت نہیں کی
جِس سے اُس کا بھلا ہُؤا؟
اُس نے مِسکِین اور مُحتاج کا اِنصاف کِیا۔ اِسی
سے اُس کا بھلا ہُؤا۔
کیا یِہی میرا عِرفان نہ تھا؟ خُداوند فرماتا ہے۔