خُداوند خُدا کی رُوح مُجھ پر ہے
کیونکہ اُس نے مُجھے مَسح کِیا تاکہ حلِیموں کو خُوش خبری سُناؤُں۔
اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ شِکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں۔
قَیدیوں کے لِئے رہائی
اور اسِیروں کے لِئے آزادی کا اِعلان کرُوں۔
تاکہ خُداوند کے سالِ مقبُول کا اور اپنے خُدا کے
اِنتقام کے روز کا اِشتہار دُوں
اور سب غمگِینوں کو دِلاسا دُوں۔
صِیُّون کے غم زدوں کے لِئے یہ مُقرّر کر دُوں کہ
اُن کو راکھ کے بدلے سِہرا
اور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کے
بدلے سِتایش کا خِلعت بخشُوں
تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کے
لگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلال ظاہِر ہو۔