اور خُداوند کی رُوح اُس پر ٹھہرے گی۔ حِکمت اور
خِرد کی رُوح
مصلحت اور قُدرت کی رُوح
معرفت اور خُداوند کے خَوف کی رُوح۔
اور اُس کی شادمانی خُداوند کے خَوف میں ہو گی
اور وہ نہ اپنی آنکھوں کے دیکھنے کے مُطابِق اِنصاف
کرے گا
اور نہ اپنے کانوں کے سُننے کے مُوافِق فَیصلہ کرے گا۔