لیکن اُس کی کمان مضبُوط رہی
اور اُس کے ہاتھوں اور بازُوؤں نے
یعقُوبؔ کے قادِر کے ہاتھ سے قُوّت پائی۔
(وہِیں سے وہ چَوپان اُٹھا ہے جو اِسرائیلؔ کی چٹان
ہے۔)
یہ تیرے باپ کے خُدا کا کام ہے جو تیری مدد
کرے گا۔
اُسی قادِرِ مُطلق کا کام
جو اُوپر سے آسمان کی برکتیں
اور نِیچے سے گہرے سمُندر کی برکتیں
اور چھاتیوں اور رَحِموں کی برکتیں عطا کرے گا۔