پِھر خُدا نے اُسے کہا کہ مَیں خُدایِ قادرِ مُطلق ہُوں۔ تُو برومند ہو اور بُہت ہو جا۔ تُجھ سے ایک قوم بلکہ قوموں کے جتھے پَیدا ہوں گے اور بادشاہ تیرے صُلب سے نِکلیں گے۔ اور یہ مُلک جو مَیں نے ابرہامؔ اور اِضحاقؔ کو دِیا ہے سو تُجھ کو دُوں گا اور تیرے بعد تیری نسل کو بھی یِہی مُلک دُوں گا۔