1
اِفِسیوں 12:6
کِتابِ مُقادّس
کیونکہ ہمیں خُون اور گوشت سے کُشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حُکُومت والوں اور اِختیار والوں اور اِس دُنیا کی تارِیکی کے حاکِموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فَوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
موازنہ
تلاش اِفِسیوں 6:12
2
اِفِسیوں 18:6
اور ہر وقت اور ہر طرح سے رُوح میں دُعا اور مِنّت کرتے رہو اور اِسی غرض سے جاگتے رہو کہ سب مُقدّسوں کے واسطے بِلاناغہ دُعا کِیا کرو۔
تلاش اِفِسیوں 6:18
3
اِفِسیوں 11:6
خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔
تلاش اِفِسیوں 6:11
4
اِفِسیوں 13:6
اِس واسطے تُم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں مُقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام دے کر قائِم رہ سکو۔
تلاش اِفِسیوں 6:13
5
اِفِسیوں 16:6-17
اور اُن سب کے ساتھ اِیمان کی سِپر لگا کر قائِم رہو۔ جِس سے تُم اُس شرِیر کے سب جلتے ہُوئے تِیروں کو بُجھا سکو۔ اور نجات کا خَود اور رُوح کی تلوار جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔
تلاش اِفِسیوں 6:16-17
6
اِفِسیوں 14:6-15
پس سچّائی سے اپنی کمر کس کر اور راست بازی کا بکتر لگا کر۔ اور پاؤں میں صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر۔
تلاش اِفِسیوں 6:14-15
7
اِفِسیوں 10:6
غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔
تلاش اِفِسیوں 6:10
8
اِفِسیوں 2:6-3
اپنے باپ کی اور ماں کی عِزّت کر (یہ پہلا حُکم ہے جِس کے ساتھ وعدہ بھی ہے)۔ تاکہ تیرا بھلا ہو اور تیری عُمر زمِین پر دراز ہو۔
تلاش اِفِسیوں 6:2-3
9
اِفِسیوں 1:6
اَے فرزندو! خُداوند میں اپنے ماں باپ کے فرمانبردار رہو کیونکہ یہ واجِب ہے۔
تلاش اِفِسیوں 6:1
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos