1
۱-تھِسّلُنیکیوں 17:4
کِتابِ مُقادّس
پِھر ہم جو زِندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُداوند کا اِستِقبال کریں اور اِس طرح ہمیشہ خُداوند کے ساتھ رہیں گے۔
موازنہ
تلاش ۱-تھِسّلُنیکیوں 4:17
2
۱-تھِسّلُنیکیوں 16:4
کیونکہ خُداوند خُود آسمان سے للکار اور مُقرّب فرِشتہ کی آواز اور خُدا کے نرسِنگے کے ساتھ اُتر آئے گا اور پہلے تو وہ جو مسِیح میں مُوئے جی اُٹھیں گے۔
تلاش ۱-تھِسّلُنیکیوں 4:16
3
۱-تھِسّلُنیکیوں 3:4-4
چُنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی حرام کاری سے بچے رہو۔ اور ہر ایک تُم میں سے پاکِیزگی اور عِزّت کے ساتھ اپنے ظرف کو حاصِل کرنا جانے۔
تلاش ۱-تھِسّلُنیکیوں 4:3-4
4
۱-تھِسّلُنیکیوں 14:4
کیونکہ جب ہمیں یہ یقِین ہے کہ یِسُوع مَر گیا اور جی اُٹھا تو اُسی طرح خُدا اُن کو بھی جو سو گئے ہیں یِسُوع کے وسِیلہ سے اُسی کے ساتھ لے آئے گا۔
تلاش ۱-تھِسّلُنیکیوں 4:14
5
۱-تھِسّلُنیکیوں 11:4
اور جِس طرح ہم نے تُم کو حُکم دِیا چُپ چاپ رہنے اور اپنا کاروبار کرنے اور اپنے ہاتھوں سے مِحنت کرنے کی ہِمّت کرو۔
تلاش ۱-تھِسّلُنیکیوں 4:11
6
۱-تھِسّلُنیکیوں 7:4
اِس لِئے کہ خُدا نے ہم کو ناپاکی کے لِئے نہیں بلکہ پاکِیزگی کے لِئے بُلایا۔
تلاش ۱-تھِسّلُنیکیوں 4:7
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos