YouVersion Logo
Search Icon

اپنی زندگی میں خدا کی مرضی کے لئے بیدار ہو Sample

اپنی زندگی میں خدا کی مرضی کے لئے بیدار ہو

DAY 1 OF 5

کیا خدا واقعہ میری زندگی کے لئے  منصوبہ رکھتا ہے

پندرہویں صدی کے اوائل میں ایک بوڑھا ماہر کاریگر جوہاتھ میں ہتھوڑا لئے اور سخت سردی میں بے تھکن بدن سے بڑے بڑے پتھروں کو توڑ رہا تھا


اور دوسرا ماہر کاریگر ان ٹوٹے ہوئے  پتھروں کے ٹکڑوں کو یہ کہہ کر رد کر دیتا ہے کہ نقصان دہ ہے لیکن اس نوجوان سنگتراش نے ان میں سے ایک خوبصورتی دیکھی کہ جب کسی سے پوچھا آپ اس پرانے پتھر پر کیوں اتنی محنت کر رہے ہیں


اس نے جواب دیا اس پتھر میں ایک فرشتہ قید ہے جب باہر نکلنا چاہتا ہے بعد جو اس نے کام شروع کیا تھا وہ نوجوان فنکار جس کا نام مائیکل انگلو تھا

 اس نے اپنا وہ خاص حصہ حاصل کر لیا جو 17 فٹ لمبا پتھر کا مجسمہ جس کو دنیا آج داؤد کے نام سے جانتی ہے


ہر ایک یا کوئی بھی ایسا فنکار وہ جانتا ہے کچھ بھی تراشنے یا بنانے سے پہلے مطلوبہ مجسمہ یا تصور اس کے بنانے والے کے ذہن میں موجود ہوتا ہے


کوئی بھی برسے کسی تختے پر لگانے سے پہلے کوئی بھی لوہے کی چھینی پتھر پر لگانے سے پہلے


کسی کمہار کی مٹی کو پہلے پر رکھنے سے پہلے کوئی بھی فنکار کوئی تصور بنانے سے پہلے یا کوئی مٹی کا برتن بنانے سے پہلے اس سے پیشتر کہ کوئی فنکار کچھ بنا کر ظاہر کرے ان سب سے پہلے ایک تصور خیالی طور پر اس کے ذہن میں ہوتا ہے کسی بھی تخلیق کردہ شائع کو دنیا میں واضح طور پر لانے سے پہلے بنانے والے کے ذہن اور سوچ میں ہو بہو ہوتا ہے


مایکل انگلو بہت عرصہ پہلے اس پرانے پتھر میں ایک خوبصورت مہارت انگیز مجسمہ دیکھ چکا تھا جو کہ دوسرے نہ دیکھ سکے دوسرے فنکاروں نے اس میں صرف نقص اور ناممکنات دیکھیں لیکن مائیکل انگلو نے اس اسے رد کردیا


پتھر میں ایک شاہکار مجسمہ دیکھا اور نہایت جانفشانی سے اس کو بظاہر نمودار کیا ہماراخدا بھی ایک عظیم فنکار ہے ذرا دنیا کی تخلیق پر جو انتہائی تعجب انگیز انداز میں بنائی ہے ہمیں اس سوچ کی طرف گامزن کرتی ہے کہ یہ سب کچھ جو موجود ہے اس کی جگہ کس کے خالق کے ذہن میں جو بھی ہے موجود تھی اور اس کی ساری خوبصورتی اور بناوٹ اس وقت خدا کے ذہن میں تھی جب ان چیزوں کا وجود تک نہ تھا ذرا اس کے بارے سوچیے کہ کائنات کے خالق نے اپنے

منہ کے کلام سے دنیا کو وجود بخشا جب کہ آدم کو اپنے ہاتھوں سے بنایا اور تراشا اور اس کے پتھروں میں اپنادم پھونکا


اور خدا نے اپنی ساری تخلیق کو شاہکاری کا تاج بخشا کیونکہ یہ ساری اس کی دستکاری ہے جو خدا نے خود بنائی اور آج بھی وہ انسان کی اندرونی اور بیرونی اشکال کو بہترین تشکیل دیتا جا رہا ہے

زبور


کیونکہ میرے دل کو تو ہی نے بنایا میری ماں کے پیٹ میں تو ہی نے مجھے صورت بخشی۔


کائنات کا مالک جو ازلی ابدی ان دیکھا اور حکمت سے معمور خدا ہے اس نے آپ کو اپنے ہاتھوں سے بنایا اس سے پیشتر کے وہ آپ کو ماں کے پیٹ میں خلق کرتا آپ کی صورت اس کے ذہن میں تھی

آپ کے وجود کا ذرہ ذرہ تک اس کو پتہ تھا اس سے پیشتر کے آپ پیدا ہوتے آپ کی زندگی اس کی صورت  مرتب تھی شاید اس نے آپ کو ماں کے پیٹ میں پیدا کرتے وقت یہ کہا کہ میں اس لڑکے یا لڑکی کو بے خوف اور جرات مند پیدا کروں گا یا میں اس چھوٹے لڑکے یا لڑکی کو

نبی یا نبیہ کی خدمت سے امتوں کے لئے استعمال کروں گا اس کی مرضی آپ کی زندگی کے بارے میں آپ کی سوچ خیالوں اور ارادوں سے کہیں بڑھ کر خدا آپ کی زندگی کے لئے خاص منصوبہ رکھتا ہے اور یہ منصوبہ عام نہیں بلکہ خاص قیمتی ابدی اور آپ کی خیال کردہ باتوں سے کہیں بڑھ کر ہیں جو اپنے سوچیں یا مانگی ہوں


اس لیے ہم اپنے سفر کو یسوع مسیح جو ہماری ابتدا اور انتہا ہے تکتے ہوئے اعتماد کے ساتھ جاری رکھیں اور یہ جانیں کہ ہماری پیدائش کے وقت ہی سے اس نے ایک اچھا کام مجھ میں شروع کر دیا ہے جو کہ یسوع مسیح دن تک پورا کردے گا




Day 2