1
پیدائش 28:32
اُردو ہم عصر ترجُمہ
تَب اُس آدمی نے کہا، ”اَب سے تمہارا نام یعقوب نہیں بَلکہ اِسرائیل ہوگا کیونکہ تُم نے خُدا اَور آدمیوں کے ساتھ زورآزمائی کی اَور غالب ہُوئے۔“
ತಾಳೆಮಾಡಿ
پیدائش 32:28 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
2
پیدائش 26:32
تَب اُس آدمی نے کہا، ”مُجھے جانے دے کیونکہ اَب پَو پھٹنے کو ہے۔“ لیکن یعقوب نے جَواب دیا، ”جَب تک آپ مُجھے برکت نہ دیں مَیں آپ کو جانے نہیں دُوں گا۔“
پیدائش 32:26 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
3
پیدائش 24:32
تَب یعقوب تنہا رہ گئے اَور ایک آدمی پَو پھٹنے تک اُن سے کُشتی لڑتا رہا۔
پیدائش 32:24 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
4
پیدائش 30:32
چنانچہ یعقوب نے اُس مقام کا نام یہ کہتے ہویٔے پنی ایل رکھا، ”مَیں نے خُدا کو رُوبرو دیکھا، تو بھی میری جان سلامت رہی!“
پیدائش 32:30 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
5
پیدائش 25:32
جَب اُس آدمی نے دیکھا کہ وہ یعقوب پر غالب نہیں آسکتا تو اُس نے یعقوب کی ران کے جوڑ کو اَیسا چھُوا کہ اُس آدمی سے کُشتی لڑتے لڑتے اُن کی نس چڑھ گئی۔
پیدائش 32:25 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
6
پیدائش 27:32
تَب اُس آدمی نے پُوچھا، ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”یعقوب۔“
پیدائش 32:27 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
7
پیدائش 29:32
تَب یعقوب نے کہا، ”براہِ کرم مُجھے اَپنا نام بتائیے۔“ لیکن اُس نے جَواب دیا، ”تُمہیں میرے نام سے کیا مطلب؟“ اَور اُس نے وہاں یعقوب کو برکت دی۔
پیدائش 32:29 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
8
پیدائش 10:32
آپ نے اَپنے خادِم کے ساتھ جو مہربانی اَور وفاداری جتائی میں اُس کے لائق نہیں۔ جَب مَیں نے اِس یردنؔ کو عبور کیا تھا تَب میرے پاس صِرف میرا عصا تھا اَور اَب مَیں دو خیموں میں بٹ چُکا ہُوں۔
پیدائش 32:10 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
9
پیدائش 32:32
اِسی لیٔے بنی اِسرائیل اُس نس کو جو ران کے جوڑ سے جڑی ہوتی ہے آج تک نہیں کھاتے کیونکہ اُس آدمی نے یعقوب کی ران کے جوڑ کی اُسی نس کے پاس چھُوا تھا۔
پیدائش 32:32 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
10
پیدائش 9:32
تَب یعقوب نے دعا کی، ”اَے یَاہوِہ، میرے باپ اَبراہامؔ کے خُدا اَور میرے باپ اِصحاقؔ کے خُدا، آپ نے مُجھ سے کہا، ’اَپنے مُلک اَور اَپنے رشتہ داروں میں واپس چلا جاؤں اَور مَیں تُمہیں برومند کروں گا،‘
پیدائش 32:9 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
11
پیدائش 11:32
میری یہ اِلتجا ہے کہ مُجھے اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے ہاتھ سے بچا لیجئے کیونکہ مُجھے خوف ہے کہ وہ آکر مُجھے اَور اِن ماؤں کو اُن کے بچّوں سمیت مار ڈالے گا۔
پیدائش 32:11 ಅನ್ವೇಷಿಸಿ
ಮುಖಪುಟ
ಬೈಬಲ್
ಯೋಜನೆಗಳು
ವೀಡಿಯೊಗಳು