YouVersion Logo
Search Icon

یسعیاہ 16:48-17

یسعیاہ 16:48-17 URD

میرے نزدِیک آؤ اور یہ سُنو۔ مَیں نے شرُوع ہی سے پوشِیدگی میں کلام نہیں کِیا۔ جِس وقت سے کہ وہ تھا مَیں وہِیں تھا اور اب خُداوند خُدا نے اور اُس کی رُوح نے مُجھ کو بھیجا ہے۔ خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو تُجھے مُفِید تعلِیم دیتا ہُوں اور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہُوں۔